@mfa
پرانی باتیں
آؤ دہرائیں پھر اک بار پرانی باتیں
گزرے اوقات کی دو چند سہانی باتیں
خوش نما کتنے وہ پل ہم نے اکٹھے دیکھے
یاد آتی ہیں بہت اُن کی زبانی باتیں
کوئی جب بات نئی ہم کو میسر آتی
چہ مہ گو، ہرزہ سرا اور سیانی باتیں
حسبِ عادت نہ رُکا وقت نہ وہ پہلے کی روش
رہ گئیں یاد میں بس چند نشانی باتیں
ایسا لگتا ہے کہ بچپن تھا گزارا ہم نے
حال اب حال ہے، ہم ہیں یا جوانی باتیں
mfa